امریکا میں 5 فٹ لمبا ایک آبی چھپکلی نما جانور بالآخر 2 ہفتے طویل تلاش کے بعد پکڑا گیا۔ گوس نامی یہ جانور 18 جولائی کو میساچوسٹس کے شہر ویبسٹر میں واقع ایک گھر کی دوسری منزل کی کھڑکی سے فرار ہوگیا تھا۔
مذکورہ جانور کی آخری بار 25 جولائی کو ہمسایہ ریاست کنیکٹیکٹ کے علاقے تھامسن میں لٹل جھیل کے قریب نشاندہی ہوئی تھی، جو ویبسٹر سے تقریباً 5 میل دور ہے۔
بعد ازاں میساچوسٹس کے علاقے ڈگلس میں دوبارہ اس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جس سے واضح ہوا کہ جانور ریاستی سرحدوں کو عبور کرتا رہا۔
میساچوسٹس میں اس قسم کے جانور کو بغیر خصوصی اجازت نامے کے پالتو جانور کے طور پر رکھنا غیر قانونی ہے۔ حکام کے مطابق گوس کے سابق مالکان کے پاس مطلوبہ قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔
گوس کی گرفتاری کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم رینگنے والے جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے ایک غیر سرکاری ادارے نے کے مطابق جانور کو محفوظ طریقے سے تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اب وہ ماہرین کی زیر نگرانی ایک خصوصی طور پر تیار کردہ مستقل مسکن میں منتقل کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق گوس کی تلاش اور بازیابی میں مختلف ریاستی ادارے اور جنگلی حیات کے ماہرین 2 ہفتے سے سرگرم عمل تھے۔
روس سے تیل کی خریداری، ٹرمپ کا بھارت پر عائد ٹیرف مزید بڑھانےکا اعلانمزید یہ بھی پڑھیں:




