محسن نقوی

قومی کھلاڑ ی آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈ میں حصہ لیں گے یا نہیں ؟ پی سی بی کا بڑا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ’’ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ‘‘ میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ فیصلہ چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا، جس میں ٹورنامنٹ کے منتظمین کے متعصبانہ اور جانبدارانہ رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔

اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ پاکستانی کھلاڑی آئندہ اس چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لیں گے۔پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایسی ٹیم کو پوائنٹس دے دیے جو میدان میں اتری ہی نہیں ۔

یہ اقدام کھیل کی بنیادی روح اور اصولوں کے خلاف ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹورنامنٹ کو مخصوص سیاسی مفادات اور محدود تجارتی ترجیحات کے تابع کر کے اس کے اصل مقصد کو نقصان پہنچایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز نےٹی 20 سیریز کےسنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو شکست دے دی، سیریز برابر

پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے منتظمین کا یہ طرزِ عمل نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ مستقبل میں کھیلوں کی غیرجانبداری کے لیے بھی ایک خطرناک مثال قائم کرتا ہے ۔

ادارے کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کے حامی رہے ہیں، اور اس بار بھی اسی مؤقف پر قائم ہیں ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ WCL  ڈکی جانب سے دی گئی معذرت یہ ظاہر کرتی ہے کہ میچز کی منسوخی کھیل کے ضوابط کے مطابق نہیں، بلکہ مخصوص قوم پرستانہ دباؤ کا نتیجہ تھی، جو عالمی کھیلوں کے اصولوں کے منافی ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈنے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم یا کھلاڑیوں کو کسی ایسے ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دے سکتا جس پر سیاسی اثرات یا جانبدارانہ فیصلوں کا سایہ ہو ۔

Scroll to Top