ہائیکورٹ آزاد کشمیر کا بڑافیصلہ،شاہرات ٹینڈرز کیخلاف دائر رٹ پٹیشن خارج

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ شاہرات کے نئے سڑکوں کے ٹینڈرز کے خلاف دائر رٹ پٹیشن خارج۔ذرائع کے مطابق آزادکشمیر ہائیکورٹ میں شاہرات ٹینڈرز کیخلاف دائر رٹ پٹیشن پر سماعت ہوئی

دوران سماعت محکمہ شاہرات کے منصوبوں پر حکم امتناعی ختم کرتے ہوئے دائر رٹ پٹیشن خارج کردی۔
ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد محکمہ شاہرات کے منصبوں کیلئے ٹینڈرز جاری رکھنے کی راہ ہموارہوگئی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ پالیسی و قانون کی خلاف ورزی ثابت نہیں ہوئی۔جلد ٹینڈرز کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا

Scroll to Top