بحرین جانیوالے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزے کی سہولیات آسان

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)وہ پاکستانی شہری جو بحرین جانا چاہتے ہیں لیکن ویزا حاصل کرنے کے آسان طریقہ کار اور فیس سے نا واقف ہیں اُن کیلئے بڑی خبرآگئی۔

بحرین ایسے پاکستانی شہریوں کو وزٹ ویزا دینے کیلیے ایک آسان طریقہ کار پیش کرتا ہے جو مشرق وسطیٰ کے ملک کو سیاحوں کی حیثیت سے دریافت کرنا چاہتے ہیں۔ بحرین پاکستانی شہریوں کو آن لائن اور آن آرائیول دونوں ویزا کی سہولت دیتا ہے جو کچھ شرائط اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

بحرین کی وزارت داخلہ، قومیت، پاسپورٹ اور رہائشی امور (این پی آر اے) نے پاکستان سے سیاحوں کیلیے ای ویزا کے اجراء کیلیے ایک آن لائن سروس کا آغاز کیا ہے۔ ویزا کی اقسام: دو ہفتوں والا سنگل انٹری وزٹ ویزا،تین ماہ والا ملٹیپل انٹری وزٹ ویزا،ایک سالہ ملٹیپل وزٹ ویزا

مطلوبہ دستاویزات:پاسپورٹ کی کاپی (خاندانی صفحہ اور کوئی اضافی معلومات کا صفحہ)،تصدیق شدہ ریٹرن ایئر ٹکٹ کی کاپی،ہوٹل کی بکنگ کی کاپی اگر آپ کسی رشتہ دار یا دوست کے ساتھ رہ رہے ہیں تو اُن کے ID ریڈر کے پرنٹ آؤٹ کی کاپی

وزٹر کی پچھلے تین ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ کی کاپی جس میں ایک ہزار ڈالر سے کم بیلنس نہ ہو

وزٹ ویزا کی فیس:دو ہفتوں والے وزٹ ویزا کی کُل فیس 10 بحرینی دینار (7513.26 پاکستانی روپے) ہیں۔ تین ماہ والے پلٹیپل وزٹ ویزا کی فیس 17 بحرینی دینار (12772.55 پاکستانی روپے) ۔ ایک سالہ وزٹ ویزا کی فیس 45 بحرینی دینار (33809.68 پاکستانی روپے) ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنی حافظ، پاک آرمی کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ قائم ،،سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ

Scroll to Top