پنجگور میں آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 11دہشتگرد ہلاک، 2جوان شہید

راولپنڈی:ایف سی بلوچستان نے پنجگورکے علاقے گوارگو میں آپریشن کرتےہوئے فتنہ الہندوستان کے11دہشتگرد ہلاک کردیئے جبکہ دو جوان وطن پرقربان ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان نے پنجگورکے علاقے گوارگومیں دہشتگردوں کے خلاف جمعہ کی  رات کو اہم آپریشن کرتے ہوئے  فتنہ الہندوستان کے11دہشتگرد وں کو ٹھکانے لگا دیا۔

فائرنگ تبادلے میں ایف کے 2جوان بھی شہید ہوگئے ہیں ، ذرائع کے مطابق فورسز کا علاقے میں آپریشن جاری ہے جس میں مزید دہشتگردوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آپریشن انٹیلی جنس اطلاع پر کیا گیا اور بروقت انٹیلی جنس کی فراہمی پر دستے پوری طرح چوکس تھے۔ذرائع کے مطابق اس وقت شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور دہشتگردوں کے بڑے نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

Scroll to Top