اگست 2025 کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (کشمیرڈیجیٹل) نیشنل سیونگز نے قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا ہے۔ 1500 روپے کے 103 پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اس ماہ 15 اگست 2025 (جمعہ) کو نیشنل سیونگز سنٹر فیصل آباد میں ہوگی۔

پرائز بانڈز مرکزی بینک، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے ذریعے جاری کئے جاتے ہیں اور ملک میں لوگوں کیلئے سرمایہ کاری کے ایک مقبول آپشن کے طور پر کام کرتے ہیں۔

یہ پرائز بانڈز مختلف مالیت میں دستیاب ہیں، جن میں 1500 روپے، 750 روپے، 200 روپے اور 100 روپے اور 40,000 اور 25,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈز شامل ہیں۔

پرائز بانڈز لوگوں کو متواتر قرعہ اندازی کے ذریعے نقد انعامات جیتنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ پرائز بانڈز کو SBP بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں اور نیشنل سیونگ سینٹرز سے ایک درخواست اور ایک درست CNIC کی کاپی جمع کروانے پر خریدا اور ان کیش کیا جا سکتا ہے۔

پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اگست 2025
1500 روپے کی قرعہ اندازی #103 – 15 اگست 2025 (منگل) – فیصل آباد

قرعہ اندازی صبح 10:00 بجے شروع ہوگی، اور قرعہ اندازی مکمل ہونے کے فوراً بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Prize Bond Prize Winning Amount No. of winners
Rs1500 1st Rs3,000,000 1
Rs1500 2nd Rs1,000,000 3
Rs1500 3rd Rs18,500 1,696

1500 پرائز بانڈ جیتنے والوں کی فہرست – 15 مئی

نیشنل سیونگ سینٹر (NSC) نے 1500 روپے والے انعامی بانڈ کی 15 مئی 2025 کو کراچی میں منعقدہ # 102 قرعہ اندازی کے فاتحین کی فہرست کا اعلان کیا۔

3,000,000 روپے کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 902481 نے جیتا تھا۔ دوسرا انعام جس کی مالیت 1,000,000 روپے تھی، ان پرائز بانڈ نمبرز: 500006، 516817، اور 777270 کے حاملین کو دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق ممبر کشمیر کونسل انجینئر رفاقت اعوان کا حلقہ 4 مظفرآباد کی ترقی کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

Scroll to Top