اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)کمپنی کے مطابق یہ کمی ایک خصوصی پروموشنل ڈسکاؤنٹ کے تحت کی گئی ہے، جو یکم اگست 2025سے نافذ العمل ہو گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ رعایتیں محدود مدت اور گاڑیوں کی محدود تعداد تک دستیاب ہوں گی۔
ٹویوٹا کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق کرولا کراس 1.8 HEV Xکی قیمت میں 5 لاکھ 14 ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 89 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
کرولا کراس 1.8 HEVکی قیمت 4 لاکھ 64 ہزار روپے کم کر کے 85 لاکھ 35 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ کرولا کراس 1.8 X ماڈل کی قیمت میں 5 لاکھ 64 ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 79 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
سب سے زیادہ کمی کرولا کراس 1.8 ماڈل میں کی گئی ہے، جس کی قیمت 6 لاکھ 14 ہزار روپے کم ہو کر 72 لاکھ 35 ہزار روپےکر دی گئی ہے، جو پہلے 78 لاکھ 49 ہزار روپےتھی۔
کمپنی کے مطابق یہ اقدام صارفین کے لیے محدود مدت کے لیے خصوصی رعایت کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے کامیابی سے لانچ کر دیا گیا