امریکی صدر ٹرمپ نے ستائیسویں بار پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ لیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہوں نے دونوں ممالک کو جنگ سے روکا۔ یہ 27 واں موقع ہے کہ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لینے کا بیان دیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں یورپی کمیشن کی سربراہ سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک بڑی جنگ کے دہانے پر تھے تاہم اُنہوں نے دونوں ملکوں سے تجارت پر بات چیت کر کے کشیدگی کو کم کیا اور جنگ رکوا دی۔

ٹرمپ نے اس موقع پر سیز فائر کے حوالے سے اپنی سابقہ کوششوں کا بھی تذکرہ کیا۔

یاد رہے کہ 10 مئی کو بھی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے چینی غائب، عوام بازاروں کے چکر لگا کر پریشان

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس معاملے پر مکمل خاموش ہیں، جس پر بھارت میں اپوزیشن کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔راہول گاندھی بارہا مطالبہ کر چکے ہیں کہ نریندر مودی قوم کو بتائیں کہ پاکستان کے ساتھ ممکنہ جنگ میں بھارت کو کیا نقصان پہنچا؟

Scroll to Top