واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایک معاہدے تک پہنچ چکے ہیں، جو سب کیلئے اچھا ہے، یورپی مصنوعات پر 15 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہوگا۔
یورپی یونین امریکی فوجی سازوسامان خریدے گا، یورپی یونین امریکی توانائی شعبے میں 150 ارب ڈالر کی خریداری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انگور، انار، سیب اور ٹماٹرسستے،پاکستان اور افغانستان میں تجارتی معاہدہ طے
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا، یورپی یونین سے معاہدے کی سب کو مبارک ہو، یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ اب تک سب سے بڑا معاہدہ ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ معاہدہ گاڑیوں کی امریکی صنعت کیلئے بہت اچھا ہوگا، معاہدے سے زراعت پر بھی بڑا اثر پڑے گا۔