اسلام آباد:وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور حنیف عباسی سے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات و مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر راجہ مشتاق احمد منہاس نے اہم ملاقاتیں کیں اور دعویٰ کیا ہے کہ آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیابی سمیٹے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے ملاقات میں راجہ مشتاق احمد منہاس نے وفاقی وزیر کو ان کے فرزند نیاز امیرمقام کے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن ضلع مالاکنڈ، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار فرحان اعظم سمیت دیگر لیگی رہنما و کارکن بھی موجود تھے۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیرانتخابات کیلئے ن لیگ کی تیاریاں شروع،راناثناکی سربراہی میں8رکنی کمیٹی قائم
راجہ مشتاق منہاس نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے بھی نے ملاقات کی ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنماء سردار فرحان اعظم بھی موجود تھے ۔
ملاقات کے دوران آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور کر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔انہوں نے شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف کے ویژن اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی سربراہی میں عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔
راجہ مشتاق احمد منہاس نے ریلوے میں جدت لانے پر وفاقی وزیر کو مبارکباد دی ۔
انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف کشمیریوں کے دلوں میں بستے ہیں،شہباز شریف نے ملک کو سیاسی و سفارتی بحران سے نکالا ہے انشاءاللہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی۔