قانون کی کھلی خلاف ورزی، سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت انوارالحق کی انتخابی مہم چلانے لگے

مظفرآباد (کشمیرڈیجیٹل)موجودہ وزیراعظم وسابق سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے بطور سپیکر مارچ 2011 میں اپنی چچا زاد بہن کے شوہر کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ایکٹ 1976 کی بھرتی کے قواعد و ضوابط کے مغائر پی بی ایس 21 میں تین ماہ کیلئے آزمائشی بنیادوں پر بھرتی کیا تھا۔

جو کہ اب گریڈ 22 میں سیکرٹری اسمبلی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج کل سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال میں مصروف عمل ہیں 
ذرائع کے مطابق سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے حلقے میں وزیراعظم کی انتخابی مہم چلارہے ہیں 

سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین عوامی اجتماعات میں شریک ہونے کیساتھ حلقہ کے تعمیراتی منصوبے اور سکیمیں بھی تقسیم کرنے میں سرگرداں جو کہ آزاد کشمیر سروسز رولز کے مطابق سرکاری ملازمین عوامی اجتماعات میں شریک نہیں ہو سکتے۔۔

آزاد کشمیر :گھریلو بجلی صارفین کے ذمے 17 ارب سے زائدبلز واجب الادا، حکومت تاحال وصولی سے محروم

Scroll to Top