کرپٹ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ، ڈی ڈی او باغ مشتاق احمد کیخلاف اینٹی کرپشن میں ریفرنس دائر

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ)ضلع باغ مشتاق احمد کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی پریس ریلیز کے مطابق شکایت ازاں صدرمعلم بوائز مڈل سکول آزاد باڑہ اورنگزیب خان محکمہ میں موصول ہوئی۔

مسٹر واجد حسین ایلمنٹری مدرس کی عارضی تقرری بوائز مڈل سکول آزاد باڑہ عمل میں لائی گئی۔ازاں بعد مدرس مذکور کو حکومتی پابندی کے باوجود مامور کر دیا گیا۔واجد حسین نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کے پاس حاضر ہوا۔

مدرس مذکور MTBCباغ پرائیویٹ ادارہ میں بھی کام کرتاہے اور ادارہ ہذا کا ایک اور مدرس تیمور نذیر بھی مامور ہیں ۔موصوف بھی MTBCمیں کام کرتاہے۔

مدرس مذکور سے متعلق دفتر DEO کوغیر حاضری رپورٹ بھی ارسال کی تو معلوم ہوا کہ مدرس مذکور کو مامور کیا گیا ہے۔DEOمردانہ نے مکتوب لکھ کر راقم کو اس ضمن میں دفتر بلوایا اورراقم واپس ادارہ میں چلا گیا۔

، 24 دسمبر کو ادارہ ہذا سرمائی تعطیلات کیلئے بند کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار محمد مشتاق خان نے واجدحسنین ایلیمنٹری مدرس ادارہذا کا بل تنخواہ دستخط کر کے اے جی افس باغ سے پاس کروایا جبکہ راقم ادارہذاکا ڈی ڈی او موجود تھا۔

ڈی ڈی او کی موجودگی میں ڈپٹی ڈی ای او باغ کی یہ کارروائی خلاف ضابطہ ہے جس کی قانون اجازت نہیں دیتا۔یہ مالی بے ضابطگی ہے جبکہ ادارہ کے دو مدرس مامور شدہ ایم ٹی بی سی پرائیویٹ ادارہ باغ میں بھی کام کرتے ہیں۔

راقم نے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باغ کو تحریری درخواست بھی دی مگر کاروائی ندارد۔ راقم نے تحریری درخواست اکاؤنٹ آفیسر صاحب باغ کو بغرض حصول ریکارڈ دی لیکن ریکارڈ مہیا نہیں کیا گیا۔

ادارے سے دو مدرسین کو معمورکیا گیا اور یہ تحریر کیا گیا کہ طلباء کی تعداد 26 جبکہ 38 طلباء کی فیس خزانہ سرکار میں رقم جمع کرواتا ہے۔ چالان گوشوارہ شامل درخواست ہے۔

واجد حسین ایلیمنٹری مدرس راقم کے پاس11-11-2024 کو حاضر ہوا جبکہ مدرس مذکور کا حکم تقرری 10 ایام تک موثرتھابددیانتی کرتے ہوئے مدرس مذکور کی ادائیگی7 نومبر 2024 سے کی گئی۔

واجد حسین تنخواہ کی ادائیگی ازنومبر4 202 تاجنوری 2025 کی گئی جو خلاف قانون اور مالی بے ضابطگی ہے بمہربانی ڈپٹی ڈی ای او سردار مشتاق خان مدرس مذکور کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی ار درج کر کے آفیسر مذکور کو گرفتار کیا جائے۔

وزیر اعظم کا بی ایچ یوز ، آر ایچ سیز ودیگر ہسپتالوں میں خالی آسامیاں پرکرنے کا حکم

Scroll to Top