برائن لارا

برائن لارا نے کس بولر کو مشکل ترین قرار دے دیا؟

ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز برائن لارا نے آسٹریلوی لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن کو اپنے کیریئر کا سب سے مشکل ترین بولر قرار دیا ہے ۔

ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ، جس میں سابق انگلش کپتان سر ایلسٹیئر کک، فل ٹفنل اور مائیکل وان بھی شریک تھے ۔

برائن لارا نے کہا کہ ان کے دور میں کئی خطرناک بولرز کھیل رہے تھے ، لیکن شین وارن اور سری لنکن آف اسپنر مرلی دھرن ان کے لیے سب سے زیادہ چیلنجنگ ثابت ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں: 367 رنز پر اننگ کیوں ڈکلیئر کی؟ ملڈر نےلارا کا ریکارڈ نہ توڑنےکی وجہ بتادی

لارا کا کہنا تھا کہ مرلی دھرن کے خلاف کھیلنے کے ابتدائی 30 منٹ وہ اکثر الجھن میں رہتے کیونکہ ان کی گیندوں کو سمجھنا آسان نہیں تھا تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ شین وارن دباؤ کم ڈالتے تھے ۔

ان کی گیندیں اکثر بیٹ پر آ جاتی تھیں ، پھر اچانک وہ کوئی ایسی جادوئی گیند یا اسپیل کر دیتے جو میچ کا رخ بدل دیتا ۔ اسی لیے لارا نے شین وارن کو اپنے کیریئر کا سب سے خطرناک بولر قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو پلاٹس دینے کے حکومتی اعلانات جعلی نکلے

یاد رہے کہ شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں حاصل کیں ۔ وہ مارچ 2022 میں 52 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ۔

Scroll to Top