وزیراطلاعات مظہر سعید شاہ کی وفاقی وزیرمصطفیٰ کمال سے ملاقات، ہیلتھ پیکیج پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(کشمیرڈیجیٹل)وزیر اطلاعات آزادکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز مصطفی کمال سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مسئلہ کشمیر، آزاد کشمیر میں شعبہ صحت عامہ اور ہسپتالوں کی بہتری کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیر اطلاعات آزادکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت کی صحت پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، آزاد حکومت نے حال ہی میں ہیلتھ پیکج دیا ہے جس کے تحت دور دراز علاقوں میں بنیادی صحت کے مراکز قائم کئےگئے ۔۔

اب حکومت کی توجہ ان بنیادی صحت مراکز میں ڈاکٹرز اور ادویات کی فراہمی اور دستیابی پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر گزشتہ دو دھائیوں سے زائد عرصہ سے پولیو فری ہے اس کے علاوہ بھی صحت کے حوالہ سے آزادکشمیر کے اعداد و شمار صوبوں سے بہت بہتر ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز مصطفی کمال نے کہا کہ آزادکشمیر میں صحت کو نظام کو مزید بہتر کرنے کیلئے حکومت آزادکشمیر کی بھرپور معاونت کریں گے۔

دو دھائیوں سے آزادکشمیر کا پولیو فری ہونا قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر قدرتی حسن سے مالا مال اور سیاحوں کیلئے دلچسپی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے پاکستان کی تکمیل کیلئے لازوال قربانیاں دی۔ تحریک آزادی کشمیر میں بھارت کے بدترین مظالم کے سامنے سینہ سپر کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور نذر حسین کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع،نوٹیفکیشن جاری

Scroll to Top