ارشد ندیم

ارشد ندیم کی پنڈلی کی لندن میں سرجری کا فیصلہ

لندن (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی لندن میں بائیں پنڈلی کا طبی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد سرجری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

کیمبرج ہسپتال کے ماہر ڈاکٹر علی باجوہ نے ارشد ندیم کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ ارشد کی بائیں پنڈلی میں پیچیدگی پائی گئی ہے، جس کے علاج کے لیے ہم جلد ان کی سرجری کریں گے، جس کے بعد انہیں مکمل بحالی صحت سے گزارا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی وزیرستان کے چھ سالہ سفیان محسود نے چار گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت سے قبل مکمل طور پر صحتیاب ہونا ضروری ہے۔ توقع ہے کہ وہ جلد دوبارہ میدان میں ایکشن میں آئیں گے ۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم گزشتہ روز علاج کی غرض سے لندن پہنچے تھے ۔ پنڈلی میں کھچاؤ کے باعث انہیں اگلے ماہ پولینڈ میں ہونے والے مقابلے سے دستبردار ہونا پڑا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کے شاہدنے بھارت کے منن چندرا کو شکست دیدی

اب انکا اگلا ہدف سوئٹزرلینڈ میں اگست کے تیسرے ہفتے میں ہونیوالی ڈائمنڈ لیگ ہے، جس کے بعد وہ 13 ستمبر سے ٹوکیو میں شیڈول ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے ۔

Scroll to Top