راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل )فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیردفاع شافری شامس الدین نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) شافری شامس الدین نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دیرینہ دوستی اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ انڈونیشین وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انڈونیشین وفد میں مختلف سروسز اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندگان بھی شامل تھے۔
حکومتی اتحاد میں دراڑ، وزیراعظم ،وزیرداخلہ کی بیرسٹر سلطان محمود کیخلاف سازش کھل کر سامنے آگئی