اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد اہم دورے پر جہلم ویلی پہنچ گئے، احتجاجی تحریک کیلئے حکمت عملی طے

جہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)آزادکشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر سید ذیشان حیدر کے ہمراہ جہلم ویلی کا اہم دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد عمران خان کی رہائی کیلئے جاری تحریک کے تناظر میں تنظیمی مشاورت اور حکمت عملی طے کرنا تھا۔

دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی جہلم ویلی کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور حال ہی میں وفات پانے والے کارکنان و رہائشیوں کے گھروں میں جا کر تعزیت پیش کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی مجلس عاملہ کے رکن تصویر نقوی، سٹی چیف آرگنائزر وقار شیخ، ایڈووکیٹ شاہد ہمدانی، یوتھ رہنما عامر روشن اعوان، آئی ایس ایف رہنما حمزہ میر، سٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر اعوان، خاور رزاق عباسی، شفاقت خان، مقصود ہمدانی، شجاعت ہمدانی، عدنان خان اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد اور نائب صدر سید ذیشان حیدر نے اعلان کیا کہ 26 جولائی کو مظفرآباد میں ڈویژنل سطح کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں احتجاجی تحریک کے آئندہ مرحلوں کی جامع حکمت عملی طے کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان گزشتہ دو سال سے بے گناہی کی حالت میں قید ہیں اور ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف کے کشمیری عوام انہیں اپنا نجات دہندہ اور اُمید کی آخری کرن سمجھتے ہیں۔

ایک باوقار، خودمختار اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن بن سکتا ہے، اور عمران خان کی قیادت میں یہی پاکستان اب ابھرنے جا رہا ہے۔ ظلم و جبر کا نظام زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا، تبدیلی کی گھڑی قریب ہے۔۔

فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، بیکری اور فاسٹ فوڈ شاپ سیل، متعدد تاجروں کو جرمانے ،وارننگ جاری

Scroll to Top