آزاد کشمیر میں سونے کی قیمتوں کااعلان، فی تولہ ریٹ 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے مقرر

آزاد جموں و کشمیر میں اتوار 13 جولائی 2025 کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مظفرآباد سمیت دیگر اضلاع میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ 10 گرام 24 قیراط خالص سونا 3 لاکھ 5 ہزار 400 روپے میں دستیاب ہے۔

صرافہ بازار کے مطابق 22 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 3 لاکھ 26 ہزار 332 روپے رہی، جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 502 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کا براہ راست نتیجہ ہے۔

آزاد کشمیر کے علاوہ پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی آج سونے کے نرخ جاری کیے گئے۔ کراچی، لاہور، پشاور، فیصل آباد اور سکھر میں 24 قیراط سونا 3 لاکھ 56 ہزار روپے فی تولہ جبکہ راولپنڈی، کوئٹہ، سیالکوٹ، حیدرآباد، گوجرانوالہ اور سکردو میں یہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سماہنی سیکٹر میں پاک فوج کا زبردست اقدام: سانپ کے زہر سے بچاؤ کیلئے تربیت اور ریسکیو سکواڈ کا قیام

ماہرین کے مطابق مختلف شہروں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی فرق مقامی صرافہ مارکیٹوں کی طلب و رسد، لین دین کی رفتار اور بین الاقوامی مارکیٹ کے ردعمل پر منحصر ہوتا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سونا خریدنے سے قبل معتبر ذرائع سے قیمت کی تصدیق ضرور کر لیں، کیونکہ قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی ممکن ہے۔

Scroll to Top