مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے سب سے بڑے صحافتی ادارے مرکزی ایوان صحافت (سینٹرل پریس کلب)مظفرآباد کا انتخابی مرحلہ مکمل انتظامیہ کے آٹھ اور مجلس عاملہ کے سات ممبران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔
سال 2025کے لئے کشمیر ڈیجیٹل کے اینکر سجاد احمد میر صدر ، سید اشفاق حسین شاہ سیکرٹری جنرل منتخب ، الیکشن کمشنر راجہ افتخار احمد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
دیگر عہداران میں سنیئر نائب صدر نصیر انور ،نائب صدر تنویر احمد تنولی ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ خالد ،جا ئنٹ سیکرٹری شاہ زیب افضل ، سیکرٹری مالیات محمد انصر صدیق خواجہ ، سیکرٹری اطلاعات میر بشارت حسین ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ: دریک میں 2معصوم بچوں پر تشددمیں ملوث کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے : عوام کا مطالبہ
ممبران مجلس عاملہ میں سرفراز احمد خواجہ ، طارق مقبول نقاش ،محمد اسلم میر ،محمد عارف عرفی ، سید غلام رضا کاظمی ،سید عباس گردیزی ، محمد فاروق مغل منتخب ہوئے ہیں ۔
الیکشن کمشنر راجہ افتخار احمد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن گلزار احمد عثمانی ، معاون سید ندیم حسین شاہ کے ہمراہ نتائج کا اعلان کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:مظفر آباد،بیرون ملک مقیم نوجوانوں کےرشتہ داروں ودوستوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم




