پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ او ٹی پی (One-Time Password) شیئر کرنے سے گریز کریں، کیونکہ حالیہ دنوں میں آن لائن دھوکہ دہی کے کیسز میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق یہ فراڈکرنے والے خود کو کورئیر یا ڈیلیوری کمپنی کا نمائندہ ظاہر کر کے شہریوں کو فون یا میسیج کرتے ہیں اور کسی پارسل کی ڈیلیوری کے بہانے ان سے وہ او ٹی پی مانگتے ہیں جو صارفین کے فون پر موصول ہوتا ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ او ٹی پی دراصل صارف کے آن لائن اکاؤنٹس کی چابی ہوتا ہے اور اسے خفیہ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی شخص کے ساتھ او ٹی پی شیئر نہ کریں چاہے وہ کورئیر کمپنی کا نمائندہ ہونے کا دعویٰ کرے۔
Scammers may sound polite and professional, but never share your WhatsApp or any app OTP, it’s a secret key to your digital life! Stay alert and protect your personal and financial information.#WhatsAppSecurity #OTPScam #CyberSafety #OnlineFraudAlert #NeverShareOTP… pic.twitter.com/l2KBCtOAZ7
— PTA (@PTAofficialpk) July 11, 2025
پی ٹی اے نے واضح کیا کہ یہ فراڈ منظم نیٹ ورک کا حصہ ہے جس کا مقصد صارفین کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر کے مالی دھوکہ دہی اور ڈیٹا چوری کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا فلائٹ 171: دونوں انجن کیسے بند ہوئے؟ ابتدائی رپورٹ جاری
عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت:
پی ٹی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی مشتبہ کال یا او ٹی پی مانگنے کی کوشش ہو تو فوراً متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔ ترجمان کے مطابق دھوکے باز اب جدید طریقے اپنا رہے ہیں اور عوامی آگاہی ہی ان کے خلاف پہلی دفاعی دیوار ہے۔