مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) مظفرآباد کے نواحی علاقے بسنت کوٹ بٹنگی روڈ سے مردہ حالت میں چیتا برآمد،عوم علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ،چیتا روڈ کے قریب مردہ حالت میں میں پایا گیا
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے گاؤں بسنت کوٹ میں جمعہ کو ایک عام تیندوا سڑک پر مردہ پایا گیا ہے۔
وائلڈ لائف کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ بٹنگی روڈ پر بڑی بلی مردہ حالت میں پائی گئی، علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔
وائلڈ لائف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ موقع پر پہنچنے کے بعد مزید تفصیلات دی جائیں گی۔تاہم مزید تفصیلات کا انتظار ہے