مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں 11 سے 17 جولائی تک شدید بارشوں کا امکان، الرٹ جاری، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ موسمی ایڈوائزری میں کہاگیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں 11 جولائی سے 17 جولائی 2025 تک موسلا دھار بارشوں، آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ، ریسکیو 1122، متعلقہ محکموں اور عوام کو الرٹ رہنے اور پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ بالائی و وسطی حصوں پر ایک مغربی سلسلہ بھی اثر انداز ہو رہا ہے۔
اس سسٹم کے تحت آزاد کشمیر میں مقامی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ، اور شہری سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔سرکاری ہدایات کے مطابق تمام ضلعی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز (DDMAs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز (DEOCs) کے ذریعے صورتحال کی چوبیس گھنٹے نگرانی یقینی بنائیں اور مسلسل فیڈ بیک فراہم کریں۔مزید براں، ممکنہ خطرناک اور لینڈ سلائیڈنگ کا شکار علاقوں میں سیاحوں اور مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے، اور ہنگامی صورت میں مقامی پولیس و ریسکیو خدمات کے ذریعے رہنمائی فراہم کی جائے۔
عوامی آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں کو طوفانی بارش، ژالہ باری، برفباری اور زمین کھسکنے جیسے خطرات سے آگاہ کیا جائے۔ شہری سیلاب اور پہاڑی ندی نالوں کی طغیانی والے علاقوں میں ریسکیو، فائر بریگیڈ، ایمبولینس، سول ڈیفنس سمیت تمام متعلقہ عملے اور سامان کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔
ندی نالوں اور نکاسی آب کے راستوں کی صفائی و نگرانی، اور کمزور انفراسٹرکچر جیسے پل، سڑکیں اور بجلی کے کھمبوں کی بروقت مرمت کو یقینی بنایا جائے۔ ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر متاثرہ علاقوں سے ٹریفک کو متبادل اور محفوظ راستوں پر منتقل کریں تاکہ ایمرجنسی رسپانس میں رکاوٹ نہ ہو۔
عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ طوفانی بارش اور ژالہ باری کے دوران محفوظ عمارتوں یا زیر زمین پناہ گاہوں میں پناہ لیں اور بجلی کے کھمبوں، درختوں، کمزور چھتوں یا کھلے میدانوں سے دور رہیں۔ ریسکیو اداروں، انتظامیہ اور محکمہ موسمیات کے درمیان قریبی رابطہ اور مربوط ردعمل کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
انتظامیہ کی جانب سے عوام، سیاحوں اور مسافروں کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، محکمہ موسمیات اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر قریبی ریسکیو سینٹر سے رابطہ کریں۔
موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق مورخہ11 جولائی سے 17 جولائی 2025 تک آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر شدید بارش متوقع ہے۔ موسمیاتی تغیرات کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے امکانات موجود ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ژالہ باری، تیز آندھی اور گرج چمک جیسی صورتحال سے درختوں، بجلی کے کھمبوں، سولر پینلز اور دیگر کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کوٹلی عوام الناس سے گزارش کرتی ہے کہ موسم کی شدت کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور محفوظ مقامات پر قیام کو ترجیح دیں۔
کھلے میدانوں، درختوں یا بجلی کے کھمبوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور موسمی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ خاص طور پر وہ افراد جو پہاڑی یا نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں یا سفر کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ محتاط رہیں اور صورتحال کو سنجیدگی سے لیں۔
اگر کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کی ضرورت ہو تو ضلعی فیوژن کنٹرول روم کوٹلی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ درج ذیل نمبرز ہمہ وقت فعال ہیں:
مخالفین کی بھوکھلاہٹ بتارہی ہے کہ پیپلزپارٹی الیکشن سے قبل میدان مارچکی، سردار تنویرا لیاس