باغ: باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ ، بغیر اجازت نامہ کے چائے فروخت کرنے والی ٹیم کو گرفتار کرکے سامان ضبط کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی باغ رفاقت عباسی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مین بازار باغ سے ایسی ٹیم کو جو بغیر کسی اجازت نامہ اور غیر رجسٹرڈ کمپنی Black pearl نامی چائے فروخت کر رہی تھی کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہٹیاں بالا: عدالتی حکمِ امتناعی کی خلاف ورزی : پیپلز پارٹی رہنما شیخ خطیب کے وارنٹ گرفتاری جاری
اس ٹیم میں جو مرد و خواتین کام کر رہے ہیں ان کا بھی کسی جگہ اندراج نہیں ۔عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ کسی بھی قسم کی خرید و فروخت کرنے سے پہلے متعلقہ کمپنی کا رجسٹرڈ ہونا لازمی چیک کریں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی خرید و فروخت قانونا ًجرم ہے کہیں بھی ایسی ٹیم کو دیکھیں تو فوری متعلقہ تھانے کو اطلاع دیں ۔