جہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل)گوہرآباد میں کلاوڈ برسٹ سے متاثرہونے والی رابطہ سڑکیں 6 گھنٹے کے اندر بحال کر دیں
۔ آج علی الصبح تقریبا پونے 04 بجے گوہرآباد کے علاقے میں ہیوی کلاوڈ برسٹ ہوا جس کی وجہ سے چاررابطہ سڑکیں متاثرہوئیں اور کچھ رہائشی مکانات،گاڑیوں اور دیگراملاک کو نقصان پہنچا
۔ایگزیکٹیو انجینئر شاہرات ضلع جہلم ویلی کے مطابق محکمہ شاہرات کے عملے نے صبح 6 بجے ہیوی مشینری کے ساتھ ان سڑکوں کو بحال کرنے کیلئے کام شروع کیا۔
کلاوڈ برسٹ کیوجہ سے 02 لنک روڈز مکمل تباہ ہوئی ہیں جنہیں ہیوی مشینری سے گاڑی گزارنے کے قابل بنایاگیا ہے جبکہ دو رابطہ سڑکات کو جزوی نقصان پہنچا ۔
محکمہ شاہرات کا عملہ صبح سویرے متاثرہ سڑکوں پر پہنچ کر راستہ بحال کرنے پر گامزن رہا اور چار سے پانچ گھنٹوں میں دونوں رابطہ سڑکوں کو گاڑی گزارنے کے قابل بنادیا گیا ۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے احکامات کی روشنی میں وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق اس سارے عمل کی نگرانی کرتےرہے۔ ضلع جہلم ویلی کی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے نے بھی صبح سویرے متاثرہ جگہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا تھا۔
گوہر آباد میں کلاوڈ برسٹ کی وجہ سے لیپہ روڈ سمیت ملحقہ کئی دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کو بحال کر دیا گیا ہے اور تمام متاثرہ علاقوں میں ٹریفک کی رسائی بنا دی گئی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن اور ریسکیو ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔
راولپنڈی: 750روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے شیڈول کا اعلان