دو لاکھ پاکستانیوں نے آئندہ سال حج کیلئے رجسٹریشن کرالی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)رجسٹریشن کا آخری دن بروز بدھ ،آئندہ سال حج کیلئے 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کروالی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا کل آخری دن ہے اور عازمین حج رجسٹریشن گھر بیٹھے آن لائن بھی کرا سکتے ہیں۔

ترجمان کاکہنا تھاکہ حج رجسٹریشن کےلیے کوئی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی اور حج 2026 کےلیے قبل ازوقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ رجسٹریشن کرانے والے درخواستگزار ہی حج 2026 کےاہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کرسکیں گے، اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کےمطابق الگ سےجاری کیےجائیں گے۔

ترجمان کے مطابق حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پرکی جارہی ہے، حج رجسٹریشن مکمل ہونے پر اعدادوشمار سے متعلق سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا اور رجسٹریشن کی بنیاد پرحکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔

وفاقی حکومت کا ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ

Scroll to Top