ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)مسلم لیگ ن ضلع جہلم ویلی کا حلقہ 6 میںمحکمہ تعلیم و صحت میں تقرریوں میں میرٹ پامالی کیخلاف تعلیم و صحت کے دفاتر بند کرنے اور 12 جولائی کو شاہراہ سرینگر بند کرنے کا اعلان کردیا۔۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ ساجد سعید خان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم دیوان چغتائی نے ضلع ہٹیاں بالا میں اقرباء پروری، میرٹ پامالی کی انتہا کردی ہے، مقامی لوگوں کو نظرانداز کرتے ہوئے حلقہ سات سے لوگوں کو حلقہ چھ کی آسامیوں پر تعینات کیا جارہا ہے
رات کے اندھیرے میں چھپ کر تقرریاں کی گئی ہیں جس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ہائی سکول نیناں تحصیل چکار میں آتا ہے وہاں کی آسامی پر حلقہ سات سے تقرری کی گئی یہ سراسر زیادتی ہے۔۔
محکمہ تعلیم کے اہلکاروں اور انتظامیہ کو سوچنا چاہیے کہ وزارت تعلیم کے منصب پر دیوان چغتائی نے ہمیشہ نہیں رہنا، دیوان چغتائی کو حلقہ چھ کی آسامیوں پر ڈاکہ مارنے کی قطعا اجازت نہیں دیں گے۔۔
میرٹ لسٹ جاری کئے بغیر لوگوں کو عدالتی سٹے کے دھوکے میں رکھ کر تقرریاں کی گئی ہیں، اگر یہ تقرریاں منسوخ نہ کی گئی تو محکمہ تعلیم مردانہ اور زنانہ دونوں دفاتر کو تالے لگائیں گے۔۔
محکمہ صحت میں جو تقرریاں کی گئی ہیں وہاں بھی حلقہ چھ کے مقامی لوگوں سے زیادتی کرتے ہوئے حلقہ سات سے تقرریاں کی گئی ہیں،نیناں اور فلاٹی میں کوالیفائیڈ اُمیدواروں کی موجودگی میں دوسرے حلقہ سے تقرریاں کی گئی، محکمہ صحت کی ستائیس آسامیوں میں سے انیس آسامیوں پر حلقہ سات سے تقرریاں کی گئی،یہ ظلم اور زیادتی کی انتہا ہے۔۔
وزیر تعلیم دیوان چغتائی اپنے عزیزوں اور رشتہ داراں کو بھرتی کررہے ہیں، تسلسل سے بوگھس تقرریاں انتقامی تبادلہ جات ہورہے ہیں۔۔
وزیر تعلیم پورے ضلع کو لیڈ کرنے سے باز رہیں، 2016ء سے 2021ء تک راجہ محمد فاروق حیدر خان وزیر اعظم رہے کوئی ایک مثال نہیں ملتی کہ دوسرے حلقہ کا حق مارا گیا ہو۔۔
فاروق حیدر کے دور میں میرٹ پر کام ہوئے، میرٹ پر فنڈز تقسیم کیے گئے، این ٹی ایس لایا گیا لوگوں کی میرٹ پر تعیناتیاں ہوئی، ہم سیکرٹری تعلیم اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر تقرریاں منسوخ کی جائیں،
نا انصافی نہ کی جائے، عدالت نے اگر سٹے ختم کیا ہے تو اسے بھی پبلک کیا جائے رات کے اندھیرے میں تقرریاں کرکے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ نہ ڈالا جائے۔۔
یہی صورتحال معلمین قرآن کی تقرریوں میں کی گئی وہاں بھی میرٹ پامال کیا گیا، اسی طرح ٹھیکیداروں کے بل روکے گئے ہیں ٹھیکیداروں کے بل نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے سٹے آرڈر لے لیا سڑکیں ادھوری پڑی ہیں اس وجہ سے گاڑیوں کے حادثات ہوئے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟
فی الفور ٹھیکیداروں کے بل جاری کیے جائیں اور ٹھیکیداروں سے بھی اپیل ہے کہ سٹے واپس لیا جائے باقی ضلعوں میں ٹھیکیداروں کے پیسے دئیے جارہے ہیں لیکن حلقہ چھ میں راجہ فاروق حیدر خان کے حلقہ کے بل روکے ہوئے ہیں، آنے والی حکومت قریب ہے۔۔
میرابکوٹ پاہل سے لوگوں کو حلقہ چھ میں بھرتی کرنے والے لوگ سن لیں اقتدار ہمیشہ آپ کے پاس نہیں رہے ہیں حلقہ چھ میں کیا لوگ کم تعلیم یافتہ ہیں جو مقامی لوگوں کو نظرانداز کیا جاتا ہے، ساری زندگی دیوان چغتائی وزیر نہیں رہیں گے۔
میرٹ اور شفافیت پر کام کرتے ہیں تو ٹھیک ورنہ یہ احتجاج نہ صرف ہٹیاں بالا بلکہ پورے ضلع میں پھیلے گا، محکمہ تعلیم و صحت میں ہونے والی تقرریوں کی پہلے میرٹ لسٹ اوپن کی جائے، اور اگر تقرریاں منسوخ نہ کی گئیں تو 12 جولائی کو شاہراہ سرینگر بند کریں گے۔۔
راجہ ساجد سعید خان نے صدر جماعت مسلم لیگ ن سے اپیل کی ہے کہ ضلع جہلم ویلی میں مسلم لیگ ن اور تمام ونگز کی تنظیم سازیاں کی جائیں۔۔
انشاء اللہ دونوں حلقوں سے مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی حلقہ چھ اور حلقہ سات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ فاروق حیدر خان ہی ہوں گے کسی پیراشوٹر کو حلقہ سات میں قبول نہیں کریں گے۔
شراکت عباسی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں جونیئر کلرکان کی تقرریوں کے سلیکشن کو پوشیدہ رکھا گیا کوئی آرڈر سامنے نہیں لائے گئے اور بندے کو حاضر کرلیا گیا۔
کلرکان کی تقرری کا احکام ناظم اعلی دیتا ہے جبکہ وہاں بھی ناظم انچارج لگا ہوا ہے کیا انچارج تقرری کا حکم دے سکتا ہے؟
اس موقع پر وارڈ کونسلر کٹلی شراکت عباسی، وارڈ کونسلر نیناں محمد گل، نمبردار عبد الحمید خان لودھی آباد، نذیر خان نیناں، چوہدری علی حسین کنڈیاں شکریاں، عبد الرشید سول سوسائٹی جہلم ویلی، عبد القدیر خان نیناں، حاجی مقصود خان نینیاں و دیگر بھی موجود تھے۔۔۔
آزادکشمیرپولیس میں اکھاڑ پچھاڑ،ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد سرور سمیت 6 افسر تبدیل