کولمبو : سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جاری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے کم عمر کھلاڑی حزیفہ ارشد نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے انفرادی کاتا کیٹیگری (کیڈٹ انڈر 10) میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
اس چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور بنگلا دیش کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، جہاں مختلف عمر کی کیٹیگریز میں کراٹے کے مقابلے جاری ہیں۔
اب تک پاکستان کے کھلاڑی چیمپئن شپ میں ایک طلائی، ایک چاندی اور سات کانسی کے تمغے حاصل کر چکے ہیں۔ مجموعی طور پر بھارت تمغہ جات کی دوڑ میں سرفہرست ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپین میں فائر الارم کی غلطی پر مسافروں کی چھلانگ، 18 افراد زخمی
نوجوان کھلاڑیوں کی اس کامیابی کو کھیلوں سے وابستہ حلقے پاکستان کے مستقبل کے لیے خوش آئند قرار دے رہے ہیں، جب کہ کوچز کا کہنا ہے کہ حزیفہ ارشد نے ملک کے لیے امید کی نئی کرن روشن کی ہے۔