اسلام آباد:آزادکشمیر کے وزیر جنگلات وزیر جنگلات چوہدری اکمل سرگالہ نے فاروڈ بلاک سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
اسلام آبادمیں صدرمسلم لیگ ن شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، سید شوکت علی شاہ، سردار عامر الطاف سے ملاقات میں اکمل سرگالہ نے شمولیت اختیار کی۔
چوہدری اکمل سرگالہ نے کہا کہ ان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت ایک نئے دور کا آغاز ہے اور وہ پارٹی کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی قوم کو تقسیم، آزادکشمیر کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہے ،اکمل سرگالہ
چوہدری اکمل سرگالہ نے اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ایم پی اے کے انتخابات میں حصہ لیا تھا ۔ ان کے ساتھ وفاقی وزیر احسن اقبال کی حمایت بھی موجود ہے جس کا شمولیت پر انہوں نے اعتراف کیا۔
شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے اکمل سرگالہ کو مسلم لیگ (ن ) میں شمولیت اختیارکرنے پرمبارکباددی اور کہا کہ ان کے والد کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا اور پارٹی کے بانی کارکنوں میں سے تھے۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی ملک ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار عبدالخالق وصی اور دیگر بھی موجود ہیں۔