پٹرول پمپ

مظفرآباد: PSO پٹرول پمپ پر کم پیمائش کی شکایت پریونٹ سیل

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )پی ایس او پٹرول پمپ واقع نیو سیکرٹریٹ چھتر مظفرآباد کی جانب سے شہریوں کو پٹرول کی کم پیمائش دینے کی شکایت موصول ہوئی- جس پر انتظامیہ اور پولیس نے مل کر فوری ایکشن لیا اور مجسٹریٹ نے مع پولیس نفری مذکورہ پٹرول پمپ کا ایک یونٹ جبکہ 1 یونٹ ڈائریکٹر اوزان و پیمائش نے سیل کر دیا ہے ۔   

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں آج سونے کے نرخوں سے متعلق تازہ ترین اپڈیٹ

ناپ تول میں کمی بیشی یا خلاف قانون کوئی بھی شکایت موصول ہونےکی صورت میں مطابق قانون سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی – اس سلسلہ میں شہریان انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کریں تاکہ بہتر نتائج کا حصول ممکن ہو۔ سکے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم : سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا مالی منافع

Scroll to Top