مظفرآباد؛نظامت اعلیٰ زکوٰۃ و عشر آزاد کشمیر کے مطابق حکومت محکمہ زکوٰۃوعشر کے ذریعہ ریاست کے نہایت غریب، نادار اور بے کس افراد کے بیرون آزاد کشمیر ( پاکستان ) علاج معالجہ کی مکمل سہولت دے رہی ہے ۔
وزیر اعظم انوار الحق کی غربا پروری کیلئے زکوۃ منافع فنڈ سے بیرون آزاد کشمیر ( پاکستان)میں66مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے 3کروڑ84لاکھ22ہزارروپے فراہم کئے گئے۔
27جون2025کوآزادکشمیر کے5مستحق ونادارمریضوں جن میں4کینسر کے مریض شامل تھےکو37اکھ42ہزار509 روپے جاری کئے گئےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحی پر 9کروڑ83لاکھ91 ہزار روپے مستحقین زکوۃ کےاکائونٹس میں منتقل
رپورٹ کے مطابق مظفرآباد کے 14مریضوں کیلئے72لاکھ89ہزار224،جہلم ویلی کے10مریضوں کیلئے57لاکھ51 ہزار 797روپے جاری کئے گئے۔
کوٹلی کے14مریضوں کیلئے83لاکھ12ہزار، نیلم کے 6مریضوں کیلئے38لاکھ50ہزار، باغ کے 5مریضوںکو 29لاکھ40ہزارروپے دیئے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق سدھنوتی کے 8مریضوں کیلئے52لاکھ2501روپے،حویلی کہوٹہ کے 3مریضوں کیلئے18لاکھ ،راولاکوٹ کے4مریضوں کیلئے18لاکھ 77ہزار430روپے جاری ہوئے۔
بھمبرکے ایک مریض کیلئے8لاکھ اورمیرپور کے ایک مریض کیلئے6لاکھ جاری کئے گئے,رجمان محکمہ ز کو ٰۃوعشرکا کہنا ہے کہ عام شہری بھی متذکر ہ علاج معالجہ کا ریکارڈ چیک کرسکتا ہے۔