نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف بہت جلد نیلم میں دانش سکول کا افتتاح کریں گے ۔
وادی نیلم کے دانش سکول کی الاٹ منٹ کے موقع پر بہت سارے رکاوٹیں ختم کروادیں۔ آخری مراحل میں دانش سکول کی منظوری آخری مراحل میں ہے ۔
آزاد کشمیر کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن بھی پاکستان کے دیگر صوبوں کے مطابق کی جائے ، مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی تھی اس کے بعد آج تک نہیں ہوئی ۔۔
شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کا زوال اس وقت شروع ہوتا ہے جب وہ اپنے محسنوں کو بھول جاتے ہیں ، میں ان اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں جو سکولوں میں تعداد میں کم ہونے کے باوجود بھی سوفیصد رزلٹ دے رہے ہیں۔
صدر ن لیگ کا کہنا تھا جن سکولوں میں اساتذہ کی تعداد کم ہے کو پوری کی جائے ۔ مسلم لیگ ن وہ واحد جماعت ہے جس نے آزاد کشمیر میں میرٹ بحال کیا ۔۔
این ٹی ایس اور پی ایس سی کے ذریعے ایسے غریب لوگوں کے بچے بھرتی ہوئے جو کبھی سوچا نہیں سکتے تھے کہ ہمیں اتنی تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوکری مل سکے گی ۔۔
مسلم لیگ ن کا پانچ سال دور حکومت ہر حکومت پر بھاری ہے ، وادی نیلم کی مین روڈ جس پر 12 گھنٹے لگا کر مظفرآباد پہنچتے تھے اب الحمد اللہ صرف 6 گھنٹے میں مظفرآباد پہنچ جاتے ہیں ۔۔
ان خیالات کا اظہار الوداعی تقریب بسلسلہ ریٹائرمنٹ مدرسین خواجہ لعل دین اور خواجہ نزیر خواجہ سیری کے مقام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کی سوچ لیکر نکلے ہیں ، مسلم لیگ ن کا مشن ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔۔
مسلم لیگ ن کے حکومت میں ہونے والی تیرویں ترمیم کے نتیجے میں آزادکشمیر کو ملنے والے محکمہ سی بی آر نے اس سال ستر ارب روپے وصول کیے جب یہ محکمہ آزادکشمیر حکومت کے پاس نہیں تھا تب کونسل دس سے بارہ ارب روپے سالانہ ملتے تھے وہ بھی قسطوں میں جبکہ سات سالوں میں یہ آمدن بارہ ارب سے ستر ارب تک جا پہنچی ابھی اس میں مزید گنجائش موجود ہے۔
مسلم لیگ ن صرف اعلان نہیں کرتی بلکہ جو اعلان کرتی ہے اس پر عملدرآمد بھی کرتی ہے ، دریں اثناء تقریب کے بعد صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر سرگن روانہ ہوئے جہاں پی ٹی آئی یوسی سرگن کے سرکردہ رہنما سردار یونس نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں باضابط شمولیت کا اعلان کیا جس کو صدر جماعت اور یوسی سرگن کے عوام نے ہار ڈال کر خوش آمدید کیا ۔