مون سون بارشیں،مظفرآباد میں ہیوی مشینری سے نالوں کی صفائی شروع

مظفر آباد؛وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایت پر مون سون کے پیش نظر شہری آبادیوں میں واقع برساتی نالوں کے بہاؤ کے قدرتی راستوں کی صفائی مہم شروع کردی گئی ہے۔

چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن مظفر آباد مشترکہ آپریشن سے نالوں اور برساتی پانی کی قدرتی گزرگاہوں کی صفائی یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کے نئے سیپل، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

شہریوں میں آگاہی مہم کو تیز کیا جائے ، ادارےمتحرک رہیں ، شہریوں کو برساتی نالوں اور بارش کے دوران پانی کے بہاؤ کی قدرتی گزرگاہوں سے دور رکھا جائے۔

وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی جانب سے مشترکہ طور پر پانی کی قدرتی گزرگاہوں کی صفائی کیلئے ہیوی مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔

اسی اثنا میں کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے صفائی مہم کی پراگریس کا جائزہ لیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں میں ڈینگی پھیلائو کا خدشہ،محکمہ صحت کے زیراہتمام آگاہی ریلی

ضلعی انتظامیہ مظفرآباد نے صفائی مہم کو مؤثر بنانے کیلئے نگرانی کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں مون سون کے دوران چیلنجز سے نمبردآزماء ہونے کے لیے شہریوں کو پانی کی قدرتی گزرگاہوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بروقت اقدامات کو بھی شہریوں کی جانب سے بھرپور انداز میں سراہا جارہا ہے ۔

Scroll to Top