مظفرآباد، انتظامیہ کی بڑی کارروائی ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالے 29 افراد گرفتار

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد راجہ مدثر فاروق کی جانب سے دریاؤں اور ندی نالوں پر نہانے پر دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

اس کے باوجود بھی ضلع مظفر آباد کے لوگ دریاؤں کے آس پاس پائے جاتے ہیں اس ضمن میں مجسٹریٹ مظفرآباد حماد بشیر اور ایس ایچ او تھانہ صدر سید وجاہت کاظمی نے ہمراہ ٹیم نلوچی تا کامسر کاروائی کرتے ہوئے دریا پر نہانے والے 29 افراد کو گرفتار کر لیا۔

انتظامیہ نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ عوام بھی اپنا کردار ادا کریں اپنے بچوں کو دریا کے نزدیک نہ آنے دیں بطور معاشرہ ہمیں اپنی اصلاح کر لینی چاہیے اس سے قبل کہ کہیں دیر نہ ہو جائے۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف ختم

Scroll to Top