میرپور:محکمہ ان لینڈ ریونیو آزاد کشمیرنے 69ارب روپے کے ہدف سے ایک ارب زائد70ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
محکمہ ان لینڈ ریونیو کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ساؤتھ زون نے لگ بھگ 57ارب اور نارتھ زون نے مبلغ13ارب روپے سے زائد کا ریونیو وصول کیا۔
محکمہ ان لینڈ ریوینیو نے مالی سال 2024-25کیلئے دیئے گئے ٹیکس اہداف نہ صرف حاصل کر لیے بلکہ بڑے مارجن سے عبور کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی ہے ۔
محصولات میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل اکسائز ڈیوٹی اور ودہولڈنگ ٹیکسز وغیرہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنرانلینڈریونیو میرپورکی مشہور برانڈ کیخلاف تگڑی کارروائی،اڑھائی کروڑ وصول
ترجمان کے مطابق ساؤتھ زون نے مختص شدہ سالانہ ٹارگٹ کا 81فیصد ریوینیو حاصل کیا جبکہ 19فیصد نارتھ زون کی جانب سے پور ا کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال 2023-24میں مبلغ 49ارب روپے کا ریونیو وصول کیا جس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران ساؤتھ زون نے مبلغ 8ارب روپے کی بیشی کے ساتھ 57ارب روپے سے زائد کے محصولات اکٹھے کئے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 16فیصد بیشی پہ ہے۔
اس حوالے سے کمشنر ان لینڈ ریوینیو (ساؤتھ زون) میرپور ڈویژن سید انصر علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ کامیابی ہماری پوری ٹیم کی مشترکہ کوششوں، بہتر پلاننگ اور جدید اصولوں پر مبنی ٹیکس نیٹ ورکنگ کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ان لینڈ ریونیو حکام ان ایکشن، ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ، 1 کروڑ 25 لاکھ سے زائدرقم وصول
ہم نے ٹیکس دہندگان کے ساتھ دوستانہ روابط قائم کرتے ہوئے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی کو فروغ دیا۔ ہماری مقصد صرف محصولات کا حصول نہیں بلکہ ریاست میں ایک شفاف اور پائیدارٹیکس نظام کی تشکیل بھی ہے۔
کمشنر ان لینڈ ریونیو نے کہا کہ رواں سال ساؤتھ زون میں متعدد ریکارڈ اصلاحاتی و تاریخی اقدامات کئے گئے، جن میں ڈیجیٹل نظام کی بہتری، آٹو میشن اور ریوینیو آڈٹ کے طریقہ کار کو جدید خطور پر استوار کرنا شامل ہے۔
ہم نے ٹیکس وصول کے نظام کو شفاف اور سہل بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئےجن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
وزیر اعظم چوہدری انوارالحق اور سیکرٹری ان لینڈ ریونیو محمد رقیب خان کی جانب سے محکمہ کی اس غیر معمولی کارکردگی کو ناصرف سراہا گیاہے۔