میرپور کے نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پاک فوج میں بھرتی کیلئے سنٹرز قائم

میرپور: میرپور سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی پاک آرمی میں بھرتی کے حوالے سے آج بروز منگل یکم جولائی 2025 گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول جاتلاں تحصیل میرپوراور 2جولائی بروز بدھ 2025 راجہ محمد نجیب گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اسلام گڑھ میں بھرتی سینٹر مقررکردیئے۔

آرمی سلیکشن اینڈ ریکرویمنٹ کی ٹیمیں بھرتی کے حوالے سے صبح 8بجے ٹیسٹ انٹرویو لیں گی۔

ضلع میرپور سے تعلق رکھنے والے خواہشمند اور مستحق نوجوانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ معہ کوائف بھرتی کیلئے متعلقہ سینٹروں میں حاضر ہوں اور ٹیسٹ انٹرویو میں شامل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے 80 سیاح پاک فوج اور سول اداروں کی بروقت کارروائی سے بحفاظت ریسکیو ہو گئے

سپاہی جنرل ڈیوٹی کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک پاس،قد 5 فٹ 6انچ اورعمر کی حد ساڑھے 17سے 23سال جبکہ گریجویٹ یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواران کیلئے عمر کی بالائی حد میں ایک سال کی رعایت دی گئی ہے ۔

جبکہ شہداء جنگ کے دوران زخمی ہونے والوں کے لواحقین کیلئے عمر کی بالائی حد میں 2سال تک کی رعائت ہے۔

خواہشمند امیدواروں کو اپنے ساتھ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ، اصل تعلیمی اسناد بمعہ دو عدد تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں،4 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر،ڈومیسائل اورباشندہ ریاست جموں وکشمیرسر ٹیفکیٹ کی اصل اور مصدقہ کاپیاں بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج انسانیت کی خدمت میں پیش پیش،منڈاکلی میں فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں افرادمستفید

اس کے علاوہ امیدوار وں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیزیکل ٹیسٹ کے لیے سپورٹس شوز پہن کرآئیں اور ٹیسٹ کیلئے کالا مارکر اور نیلا پن لے کر آئیں۔

 

Scroll to Top