ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین کی سعودی عرب پر فتح

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کو واضح فرق سے شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے ایک اہم میچ میں سعودی عرب کو 15 کے مقابلے میں 71 گولز سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے لیا رضا شاہ، علیشاہ نوید، سمعیہ صفدر اور حلیمہ نے نمایاں کھیل پیش کیا اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ آج چائینز تائپے کے خلاف کھیلے گی ۔

یہ چیمپئن شپ جنوبی کوریا میں منعقد ہو رہی ہےجس میں 11 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت شامل ہیں جب کہ پاکستان گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، مالدیپ اور سعودی عرب کے ساتھ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹر برا سٹی سنٹر میں تفریح، موسیقی اور ذائقوں سے بھرپور ایونٹ، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

پاکستانی ٹیم 29 جون کو کوریا، 30 جون کو جاپان اور یکم جولائی کو مالدیپ کے خلاف اپنے گروپ میچز کھیلے گی۔

Scroll to Top