اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج تعینات کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظرآزاد کشمیر ، چاروں صوبوںاورگلگت بلتستان میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کیلئے کہا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا وادی لیپہ کے نوجوانوں کو گرائونڈ کا تحفہ،کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی آغاز
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کیلئے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیگی۔
یاد رہے کہ آزادکشمیر میں یوم عاشورہ پر جلوس نکالے جاتے ہیں ، یہ ابھی تک واضح نہیں کہ پاک فوج کے جوان کہاں تعینات کئے جائیں گے لیکن وفاقی حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آزادکشمیر حکومت نے فوج تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دستوں کی تعداد اور علاقے کا تعین آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور صوبائی حکومتیں کریں گی،ا س حوالے سے سٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کی جائیگی۔