ہنزہ ،گلیشیئرپھٹ گیا،سیلابی ریلہ ہوٹل میں داخل، سیاحوں نے بھاگ کر جان بچائی

ہنزہ (کشمیر ڈیجیٹل) گلیشیئر پگھلنے سے ندی نالوں میں طغیانی، پانی نجی ہوٹل کے احاطے میں داخل، سیاح پھنس گئے،آئین آباد نالے میں طغیانی کے باعث مقامی آبادی اور سیاح شدید متاثر ۔

طغیانی کی وجہ سے پیدا ہونے والا سیلابی ریلہ معروف ہوٹل “لکسس” میں داخل ہو گیا، جس کے نتیجے میں ہوٹل کا احاطہ مکمل طور پر زیرِ آب آ گیا۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ہوٹل میں موجود تمام سیاحوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق سیاحوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگ کر پناہ لی۔ اس سیلابی صورتحال نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہوٹل کا ایک حصہ گزشتہ ہفتے احتیاطی تدابیر کے تحت سیل کیا گیا تھا، جو ممکنہ طور پر مزید بڑے نقصان سے بچاؤ کا سبب بنا۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور صورت حال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکومت غیر ریاستی ممبر اسمبلی کا تحفظ کرنا چھوڑ دے ورنہ راستہ روکیں گے،فاروق حیدرکاانتباہ

Scroll to Top