پلندری( بیورورپورٹ ) ٹرانسپورٹ ورکر یونین سدہنوتی و پونچھ ڈویژن نے أزادکشمیر حکومت کی طرف سے نئی چالان پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بڑے احتجاچ کا اعلان کردیا۔
پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر بھرپور احتجاج کر کے عوام کو اس ظلم کے خلاف اگاہی دیں گے اگر حکومت أزادکشمیر نے فلفور نئی ظالمانہ اور عوام دشمن چالان پالیسی واپس نہ کی تو انٹری پوائنٹس کی بندش سمیت دیگر تمام اپشنز استعمال کئے جائیں گے۔۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں 500 % اضافہ قطعی طور پر قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکومت آزادکشمیر ٹرانسپورٹ پالیسیز بناتے وقت ٹرانسپورٹ یونین کی ذمہ دارن کو اعتماد میں لئے بغیر اگر کوئی قانون سازی کریں گے جو ٹرانسپورٹ کی صنعت کو تباہ کرنے کیلئے ہو گی تو اسکو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔۔
فیصلے ٹرانسپورٹ یونین پونچھ ڈویژن کے عہداران کے سدہنوتی میں ایک ہنگامی اجلاس میں کیے گئے اجلاس میں صدر ٹرانسپورٹ ورکر یونین پونچھ سردار اویس خان ، سردار عرفان ، صدر ٹرانسپورٹ یونین سدہنوتی سردار نصیر خان ، جنرل سیکرٹری سردار مدثر شوکت ، سرپرست اعلیٰ سردار عبدالغفور خان ، حاجی جمیل خان و دیگر نے شرکت کی۔
جہلم ویلی ،مون سون بارشیں، ڈپٹی کمشنر بینش جرال کی تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت