اسلام آباد: صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد کشمیرہائیکورٹ سردار لیاقت شاہین نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات کی۔
اس موقع پر صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرہائیکورٹ سردار لیاقت شاہین نے آزاد کشمیر میں قانون کی بالا دستی، عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے کوششیں تیز کرنے اور اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر بیرسٹر سلطان محمود، سردار تنویر الیاس ملاقات، تازہ ترین ملکی ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرہائیکورٹ سردار لیاقت شاہین کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے چیف جسٹس آزاد کشمیرہائیکورٹ سردار لیاقت شاہین نے چارج سنبھالنے کے بعد سابق چیف جسٹس راجہ صداقت حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کئی نوٹیفکیشن منسوخ کردیئے ہیں۔