باغ، محرم الحرام کی آمد، امن وامان قائم رکھنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ

باغ( کشمیر ڈیجیٹل )ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت خان کی سربراہی میں محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی صورتِ حال کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔۔

اجلاس میں ایس ایس پی باغ راجہ اکمل خان ، اے ڈی سی باغ عفت اعظم ،اے سی باغ سید کلیم عباس ، مال افسر قمر کاظمی ، ایس ایچ او باغ رفاقت عباسی سمیت تمام مسالک کے مرکزی علماء ، صدر بار ، تاجران و سول سوسائٹی کے نمانندگان نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر باغ اور ایس ایس پی باغ نے شرکاء میٹنگ کو موجودہ صورتِ حال اور مرم الحرام میں مذہبی منافرت کی روک تھام اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

شرکاء میٹنگ نے اپنے اپنے اظہارِ خیال میں انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہم مسالک کی تفریق سے باہر نکل کر ایک امتِ محمدیؐ بن کر حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور کسی کو بھی بدامنی یا مذہبی منافرت پھیلانے نہیں دیں گے۔

باہر سے آنے والے علماء و ذاکرین کو اس حوالے سے پابند کیا جائے گا کہ ایسی تقاریر سے اجتناب کریں جو فرقہ واریت پر مبنی ہوں ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز رخصوصی ٹیمز بنا کر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے کسی بھی قسم کی انتشاری خبر یا پوسٹ اپ لوڈ یا شئیر کرنے والے کے خلاف فوری کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی ۔۔

اس بار محض پوسٹ ڈلیٹ کرنے یا معذرت نامے پر اتفاق نہیں کیا جائے گا بلکہ ایسے اشخاص کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ میٹنگ کے اختتام پر ملک و ملت کی سربلندی ، بھائی چارے اور امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
جہلم ویلی، محرم الحرام کی آمد، ضلعی انتظامیہ کا اہم اجلاس، امن وامان قائم کرنے پر زور

Scroll to Top