راولاکوٹ :شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کی یاد میں شہداء کانفرنس،خراج تحسین پیش

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر پولیس کی زیراہتمام شہداء کانفرنس کا انعقاد ،شہداء کانفرنس کا انعقاد پولیس کے شہید آفیسران و اہلکاران کی یاد میں کیا گیا۔ شہداء کانفرنس میں شہداء کے ورثاء پولیس کے ریٹائرڈ آفیسران سول سو سائٹی کی شرکت۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان، ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم ، وزیرحکومت سردار عامر الطاف نے شرکت کی ۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں پر کھیل کر آزادکشمیر میں امن کو قائم رکھا۔

ڈی آئی جی سردار ظہیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت اپنی شکست کا بدلہ پاکستان وآزادکشمیر میں بدامنی کے ذریعے لینا چاہتا ہے۔ فتنہ خوارج نے آزادکشمیر میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا،پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر خطہ کو بدامنی سے بچایا۔

ایل او سی سے لے کر امن امان کی بحالی کے لیے پاک فوج و پولیس نے اپنی جانیں قربان کی،ہم اپنے شہداء کو کبھی بھولیں گے نہیں۔

پولیس کے شہداء نے شہریوں کی حفاظت کیلئے اپنا آپ قربان کردیا۔ صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی سردار حسن ابراہیم نے کہا کہ کشمیری عوام تحریک آزادی سے لے کر آج تک کے شہداء کے خون کے مقروض ہیں۔

سردار عامر الطاف وزیر آزاد کشمیر حکومت نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر شہداء کی فیملیز کیساتھ ہے ۔ سوشل میڈیا کے ذریعے دہشت گردوں کو بھی ہیرو بنایا جا رہا ہے۔ شہداء کانفرنس کے اختتام پر شہداء کے ورثاء اور زخمی اہلکاروں کو شیلڈ ز پیش کی گئیں۔
سابق چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے وکالت لائسنس بحالی کیلئے درخواست دیدی

Scroll to Top