پاکستان ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر عالمی منظرنامے پر نمایاں، بھارت کے دفاعی تجزیہ کار کا اعتراف

پراوین سوہنی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ظہرانے پر مدعو کرنا اور ان سے بالمشافہ ملاقات کرنا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ پاکستان آج ایک ابھرتی ہوئی بڑی طاقت کے طور پر عالمی منظرنامے پر نمایاں ہو چکا ہے۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سوہنی نے بھی اس حقیقت کا برملا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بڑی طاقت بن چکا ہے، لیکن ہماری عادت ہے کہ ہم پاکستان کو کمتر دکھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حالیہ جنگ کا سب سے بڑا ایرانی حملہ: نیتن یاہو کی ایران کو کھلی دھمکی

انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور امریکہ کے لیے پاکستان کی اہمیت اس پورے خطے کے لیے غیر معمولی ہے کیونکہ یہ ایک اسلامی خطہ ہے۔ یہ نہ صرف واحد اسلامی ایٹمی قوت ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف اس کی کامیاب کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ پراوین سوہنی کے مطابق امریکہ کوبھارت کی ضرورت کسی اور کام کے لیے ہے۔

Scroll to Top