ایران میں پھنسے 107 پاکستانی خصوصی پرواز سے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز پی کے 9552 ترکمانستان کے شہر اشک آباد سے 107 پاکستانیوں کو لے کر آج صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچ گئی۔

ترجمان کے مطابق ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث پاکستان کے یہ شہری زمینی راستے سے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچے تھےجہاں سے انہیں خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لایا گیا۔ اس عمل میں تہران اور اشک آباد میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا جبکہ قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر روانہ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ روز مؤقف بدلتے ہیں، ایران پر فوجی کارروائی اسٹریٹیجک تباہی ہوگی: فرانسیسی صدر کا انتباہ

مسافروں نے بحفاظت وطن واپسی پر حکومت اور قومی ایئرلائن کے بروقت اقدامات کو سراہا اور کہا کہ مشکل وقت میں ایسی خدمات قومی روایات کا تسلسل ہیں۔

Scroll to Top