وادی لیپہ:پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر تحصیل لیپہ کی جانب سے لیپہ ٹنل چوک پر بھرپور احتجاجی دھرنا اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوامی مسائل اور علاقائی پسماندگی کے خلاف آواز بلند کی گئی۔
احتجاج کا مقصدِ حکومت کی توجہ چودہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کی طرف مبذول کرانا تھا، جس میں سڑکوں کی تعمیر، تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی فراہمی، صحت مراکز کی بہتری، سیاحت کے فروغ، نوجوانوں کو بلا سود قرضے، بی آئی ایس پی مسائل کا حل اور لیپہ ٹنل سمیت دیگر بنیادی مسائل شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر میں آنیوالا دور پیپلزپارٹی کا ہے، جلد جیالاوزیراعظم ہوگا،گورنرپختونخوا فیصل کنڈی
ریلی میں بڑی تعداد میں عوام، پارٹی کارکنان، منتخب نمائندگان اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر دھرنے کے مرکزی رہنما شوکت جاوید میر نے کشمیر ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔




