balistic misile

ایران نے اسرائیل پر پھر100میزائل داغ دیئے،تل ابیب سمیت متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے

ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پرمیزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے بعد تل ابیب سمیت متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے ہیں جبکہ میزائل حملوں میں25 اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق ایرانی فوج نے اسرائیل کے خلاف تازہ فضائی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے جس میں ایران کی جانب سے تل ابیب ، مقبوضہ بیت المقدس اور حیفہ سمیت متعدد مقامات پر درجنوں بیلسٹک میزائلز فائر کئے گئے۔

میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تہران پر صیہونی حملے، ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کر دی

میزائل حملوں میں حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی جس کے بعد کئی علاقوں کی بجلی بھی بند ہو گئی ہے جبکہ ایران نے اسرائیل کے علاقے ایلات پر بھی میزائل داغے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ حملوں کی اطلاعات کے بعد الرٹ سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اسرائیلی ملٹری کے ایکس (X) پر جاری بیان کے مطابق اس وقت فضائیہ خطرے کے خاتمے کے لیے ان علاقوں میں کارروائی کر رہی ہے جہاں ضرورت ہے اور میزائل حملوں کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی ختم کرائی، ایران اسرائیل جلد معاہدہ کرینگے، میں بہت کچھ کرتا ہوں کریڈٹ نہیں ملتا، ٹرمپ

یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف بھرپور فوجی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ تازہ حملوں سے خطے میں ایک وسیع جنگ کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

دوسری طرف سے ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران کی فرود جوہری تنصیب پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے آگ لگ گئی ہے اور جوہری تنصیب کے اطراف پر 2.5 شدت کا زلزلہ بھی ہوا ہے۔

Scroll to Top