حویلی کہوٹہ ( کشمیر ڈیجیٹل )صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹ نے دیانتداری کا درس دینے والوں کی اصلیت کھول کر عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔
چار سالوں میں موجودہ حکومت کی تعمیر و ترقی صرف فائلوں تک محدود رہی اور زبانی جمع خرچ نے آزاد کشمیر کے وسائل کو بری طرح متاثر کیا۔
ہم تیرھویں ترمیم کے ذریعے جو وسائل آزاد کشمیر کے عوام کے لیے لائے تھے موجودہ حکومت نے ان وسائل کو غیر منصفانہ طور پر تقسیم کیااور ایک ضلع کو نواز گیا جس کو میں اسمبلی فلور پر اٹھاؤں گا ۔
سات سو کروڑ کی ایک خطیر رقم صرف ایک ضلع کو دی گئی ہے، باقی اضلاع کو کچھ نہیں ملا یہ نا انصافی ہے اور مسلم لیگ(ن) اس کیخلاف چپ کر کے نہیں بیٹھے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں :آزاد کشمیر کا اہم آئینی عہدہ ساڑھے چار ماہ سے خالی کیوں ہے؟شاہ غلام قادر نے وجہ بتادی
شاہ غلام قادر نے حکومت آزاد کشمیر سے صحت کارڈ کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ نواز شریف کا عوام دوست منصوبہ تھا، جس کا مقصد ہر غریب شہری کو علاج کی مفت سہولت فراہم کرنا تھاموجودہ حکومت نے یہ سہولت غریب عوام سے چھین لی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حویلی کہوٹہ میں مسلم لیگ(ن) کے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا،جلسہ عام سے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کے سینئر نائب صدر راجہ مشتاق احمد منہاس، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق ،نائب صدور محسن عزیز، چوہدری محمد یاسین گلشن، ملک ذوالفقار علی، اعجاز کھٹانہ ، اعجاز رضا، عظیم بخش،شیخ عارف، مریم کشمیری، یاسر منشاء، فرحان اعظم ، اسامہ زاہد، فرقان گردیزی ، علی طالب چوہدری، سمیت حلقہ حویلی کے صدر جنرل سیکرٹری، خواتین ونگ، یوتھ ونگ کے صدرو،چیئرمین ضلع کونسل حویلی، وائس چیئرمین و دیگرنے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے اس لیے وہ حکومت پاکستان جو بھی کام آزاد کشمیر کے اندر کرنا چاہتی ہے اس میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر روڑے اٹکانے کی کو شش کرتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :بجٹ میں صحت کارڈ جاری، ہسپتالوں کے فنڈزدگناکرینگے، وزیراعظم انوارالحق
لیکن آنے والے الیکشن میں انہیں ایوان صدر میں بھی پناہ نہیںملے گی،کچھ لوگ حقوق کے نام پر آزاد کشمیر میں افر اتفریح پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں میں ان سے کہنا چاہتا ہوں آزاد کشمیر میں ہم آزاد ہیںاگر کسی نے آزاد کشمیر کے موجودہ نظام پر شپ خون مارنے کی کوشش کی یا اس کے خلاف کوئی بھی سازش کی تو اس کے خلاف سب سے پہلے مسلم لیگ ن کے کارکن کھڑے ہوں گے۔
شاہ غلام قادر نے کہا کہ ایل او سی پر کھڑا ہو کر کہتا ہوں پاکستان کی مسلح افواج ہماری افواج ہے، پوری کشمیری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی اگر ہم آج آرام کی نیند سو رہے ہیں وہ ہماری افواج پاکستان کی وجہ سے ہے۔
حالیہ جنگ میں مسلح افواج نے پوری قوم کے سر فخر سے بلند کیا جس نے چند گھنٹوں میں بھارت کو گھنٹے ٹیکنے اور پوری دنیا سے پاکستان سے جنگ بندی کے لیے بھیک مانگنے پر مجبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح فلسطین اور غزہ کی حالت ہمارے سامنے ہے شاہ غلام قادر نے اسرائیل کی ایران پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اس وقت پورے اسلامی ممالک کو یکجا ہونے کا وقت ہے اور اسرائیل کو سبق سکھانے کا وقت آ ن پہنچا ہے۔
اسرائیل مسلم ممالک کا ازالی دشمن ہے یہ بھارت کی طرح ایک مکار ریاست ہے ، اسلامی ممالک کو اتحاد کرنا ہو گا۔