اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے دو دنوں میں دنیا بھر میں 6000 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ہوا بازی کے ذرائع کے مطابق اسرائیل کا تل ابیب ہوائی اڈہ ایران اسرائیل جنگ کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور امان کوئین کے ہوائی اڈے بھی مسلسل بند ہیں،ذرائع کے مطابق ایران، شمالی شہر بغداد اور اسرائیل کی فضائی حدود دو دن کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔
بعض پروازیں پیشگی اجازت کے ساتھ اردن، لبنان اور شام کی فضائی حدود سے جزوی طور پر گزرنے میں کامیاب رہی ہیں ،ذرائع کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب ہوائی اڈے سے روزانہ 44 ممالک کے 100 ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلائی جاتی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں :بھارتی ایئرلائنز کو کروڑوں کا نقصان،متعدد پروازیں گراونڈ،مودی سرکار شدید پریشان
اردن کے عمان کوئین عالیہ ہوائی اڈے سے روزانہ 40 ممالک کے 81 ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلائی جاتی ہیں،شام میں دمشق ہوائی اڈہ 13 ممالک کے 20 ہوائی اڈوں کی خدمت کرتا ہے۔
عراق میں بغداد ہوائی اڈہ 18 ممالک کے 32 ہوائی اڈوں کی خدمت کرتا ہے،ایران کے تہران ہوائی اڈے سے 23 ممالک کے 51 ہوائی اڈوں پر فضائی سروس فراہم کی جاتی ہے۔
جب کہ لبنان کے بیروت ہوائی اڈے سے 26 ممالک کے 49 ہوائی اڈوں تک پروازیں چلائی جاتی ہیں،فلائٹ ریڈار کے اعداد و شمار کے مطابق ان ہوائی اڈوں سے روزانہ 3000 پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔