iran attack

ایران کے تازہ میزائل حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک، 13زخمی

ایران نے اسرائیل پر ایک نیا حملہ کیا جس کے بعد کئی اسرائیلی شہر سائرن کی آوازوں سے گونج اٹھے، حیفہ شہر میں ہونے والے حملوں میں ایک اسرائیلی ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر این اے نیوز کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 40 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے، جب کہ اسرائیلی شہر حیفہ میں ہائپرسونک اور بیلسٹک میزائلوں سے زوردار دھماکے سنے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، کئی عمارتیں تباہ،4صیہونی ہلاک ،63زخمی

ایران کے تازہ حملے کے بعد کئی اسرائیلی شہروں میں سائرن بج رہے تھے، جب کہ اسرائیلی فوج نے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ محفوظ پناہ گاہیں نہ چھوڑیں۔

اسرا ئیلی چینل نے ابتدائی اطلاعات میں بتایا ہے کہ ایرانی میزائل شمالی ساحلی شہر حیفہ اور پڑوسی قصبے تیمر کو نشانہ بنایا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایک ایرانی بیلسٹک میزائل نے حیفہ کے مشرق میں واقع شمالی شہر تمرا میں ایک 2 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جس میں ایک شخص ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شمالی اسرائیل کے آسمانوں پر ایرانی کروز میزائل نظر آ رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ:ہزاروں شہریوں کا سڑکوں پر جشن،افواج کے حق میں نعرے

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے کہا ہے کہ اس کی ایرو اسپیس فورس نے اسرائیل پر ایک بڑا میزائل اور ڈرون حملہ کیا ہے، جو فوجی آپریشن کا حصہ ہے۔

Scroll to Top