ایران کے سرکاری میڈیا نے اسرائیلی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جبکہ اسرائیل نے ایرانی چیف آف اسٹاف اور کئی جوہری سائنسدانوں کوبھی مارنے کا دعویٰ کیا ہے
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پاسداران انقلاب کے صدر دفتر کو نشانہ بنایا جہاں کمانڈر حسین سلامی شہید ہوئے، حملوں میں متعدد شہریوں کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پرفضائی حملے کئے ہیں، دارالحکومت تہران کےشمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دئیے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کردیا، تہران میں دھماکے
اسرائیلی دفاعی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں ممکنہ طور پر پاسداران انقلاب کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری مارےگئے ہیں۔
اسرائیلی دفاعی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں ایران کے کئی سینئر جوہری سائنسدان بھی مارے گئے ہیں۔